منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی چارٹر اکائونٹنٹ نے 20لاکھ کی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروباری شروع کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک))بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ادے پور کی 34 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے 20 لاکھ والی نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کاروبار کرنا شروع کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کرکے

دس سال تک نامور اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی اپیکشا سنگھوی نے 2021 میں بیس لاکھ روپے کے پیکج کے ساتھ نوکری چھوڑ کر لانڈری کا کام شروع کرکے سب کو حیران کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپیکشا نے کہا کہ خاندان کے تقریباً ہر فرد کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا پیشہ چھوڑنا اور بالکل مختلف کام کرنا عجیب لگا، سب نے کہا کہ اچھا کام چھوڑ کر اتنا بڑا قدم کیوں اٹھا رہی ہو؟ وہ لوگ بہت حیران تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کا رویہ بدل گیا، والدین کو لگا کہ بچے بہت پڑھے لکھے ہیں، قابل بنائے گئے ہیں لیکن میں نے نوکری چھوڑ کر ایک ایسا کام شروع کیا جس میں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں تھی لیکن آخر کار سب نے ساتھ دیا، اگر گھر والوں کی طرف سے تعاون نہ ہوتا تو یہ کام کرنا مشکل ہو جاتا۔اپیکشا کا کہنا تھا کہ شروع میں صرف پانچ کلائنٹس تھے لیکن آج ادے پور میں پچاس ہوٹل ہمارے کلائنٹس ہیں، میں نئے کلائنٹس کو شامل کرنے کیلئے ادے پور کے ہوٹلوں کا مسلسل دورہ کرتی ہوں، جب کوئی نیا کلائنٹ آتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اس کمپنی کو چھوڑ کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا، جہاں لوگ اعلیٰ عہدوں کی خواہش رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…