قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

  جمعرات‬‮ 4 اپریل‬‮ 2019  |  14:55

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان میں فٹبال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ موجودہحالات میں پاکستانی فٹبالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تاکہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے۔عالمی باڈیز کی نظر میں بدستور سید فیصل صالح حیات


ہی سی ایف ایف کے آئینی صدر ہیں،اس صورتحال میں پاکستان پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے، ورلڈ کپ کوالیفائرز سمیت انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان موجود ہے۔

موضوعات:

loading...