نئے صدر کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے‘جان شیر خان

28  جنوری‬‮  2019

ٖپشاور (این این آئی)ور لڈ سکواش چمپےئن جان شیر خان نے پاکستان سکواش ٹیم کے 19thایشین جونئیرسکواش چمپےئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) میں روائتی حریف ٹیم انڈیا سے جیتنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے پریزیدنٹ ایر چیف مارشل مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر نہایت اطمنان کا اظہارکیا۔

اور اس امر کا زکر کیا کہ اگر ہمارے پلےئیز کو یوں ہی سپورٹ ملتی رہی اور اُنکی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو ہی وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔مسلسل 10 سال تک نمبر 1 رہنے والے قومی ہیروجان شیر خان نے اُمید ظاہر کی کہ نئے پریزیدنٹ کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے جسکے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں اور اسکا ثبوت پاکستان سکواش کا 19thایشین جونئیرسکواش چمپےئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) جیتنا ہے۔8 مر تبہ ورلڈ اوپن کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے مزید کہاں کہپاکستانی سکواش پلیرز نے جسطرح 19thایشین جونئیرسکواش چمپےئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح مستقبل میں ہمارے کھلاڑی ورلڈ جونئیرچمپےئن شپ اور برٹشجونئیرچمپےئن شپ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے ہیجونئیر CATEGORY کے ٹاپ لیول ٹورنمنٹس میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جس سے ملک و قوم کا نام ایک مرتبہ پر روشن کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ اگر جونئیرلیول سے ہی کھلاڑیوں پر توجہ دی گئی اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی تووہ سینئر ٹورنمنٹس میں بھی اسی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں گے جو کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔4 مرتبہ سُپر سیرز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے کہاں کہ انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن

کے اعلیٰ عہدہ داران کو بھی درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں سینئر کھلاڑیوں کے ٹورنمنٹس کے ساتھ ساتھ جونئیرانٹرنیشنلٹورنمنٹس کے انعقاد کو بھی ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان میں سکواش دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوں سکے جو کہ نہ صرف سکواش کی پرومشن اور جونئیرکھلاڑیوں کے لیے بھی بہت فاہدہ مند ثابت ہوگا بلکہ لوگوں میں بھی سکواش کا رجحان بڑھے گا۔ قومی ہیروجان شیر خان نے اخر میں

افسران بالا کے ساتھ ساتھ تمام میڈیا چینلز کو بھی درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان میں سکواش کی پروموشن کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور خاص طور پر سپورٹس چینلز ہمارے جیتے گئے تمام سابقہ ٹورنمنٹس کو نشر کریں تاکہ نئی نسل کی سکواش میں دلچپی پیدا ہواور اُنکو بھی معلوم ہوسکے کیسکواش کے میدان میں پاکستان کا کیا مقام رہا ہے کیونکہ پاکستان میں تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ اعزازات سکواش کے میدان میں ہی حاصل کیے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری نئی نسل اس سے ناآشنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…