’’کس معروف بھارتی بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی‘‘ شاپنگ کروانے کے کیا مقاصد تھے؟

15  مارچ‬‮  2017

کراچی(آن لائن) میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دنیش کنیریا نے انکشاف کیا ہے کہ 2007ء کے دورہ بھارت کے دوران معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی۔دانش کنیریا نے انکشاف کیا کہ 2007ء کے دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ایک معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی، پی سی بی حکام کو اس تمام واقعے کا علم تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی کارروائی

نہیں کی گئی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس معاملے میں خالد لطیف، شرجیل خان اور محمد عرفان کو عبوری طور پر معطل کر کے انہیں چارج شیٹس بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خود دانش کنیریا بھی میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کیس کو بھی دوبارہ سے دیکھا جائے۔واضح رہے کہ 2007ء میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی سکواڈ کی قیادت شعیب ملک کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، سرفراز احمد، سلمان بٹ، عمر گل، فیصل اقبال، افتخار انجم، دانش کنیریا، مصباح الحق، عبدالرحمان، شعیب اختر، محمد سمیع، سہیل تنویر، یاسر حمید، یونس خان، محمد یوسف، رائو افتخار، یاسر عرفات، عمران نذیر، فواد عالم، محمد آصف اور شاہد آفریدی شامل تھے۔اس دورہ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے جن میں سے 2 میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے 3 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ اسی طرح تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور اگلے دو میچ بغیر نتیجہ ختم ہوئے تھے اور یوں ٹیسٹ سیریز بھی بھارت کے نام رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…