انار کلی دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہو گئی، بارودی مواد کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

  جمعرات‬‮ 20 جنوری‬‮ 2022  |  19:21

لاہور(این این آئی)تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے انار کلی دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی شناخت کر لی،دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد

8سال قبل انار کلی میں ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی نے تفتیشی اداروں کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دھماکہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد کی شناخت کر لی ہے۔ مبینہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کردھماکے کی جگہ پر پہنچا جس نے کیمو فلاج بیگ اٹھا رکھا تھا جسے وہ رکھنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور ٹھیک چار منٹ بعد ایک بج کر 45منٹ پر زور دار دھماکہ ہو گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے یہ سراغ لگایا جارہا ہے کہ مبینہ دہشتگرد کس ایریا سے آیا اور آگے کس علاقے کی طرف گیا۔ تفتیشی ذرائع نے مزید کہا کہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کا بارودی مواد 2013ء میں انار کلی میں ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے، اس دھماکے میں بھی آگ کا شعلہ بلند ہوا تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎