بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھونڈے انداز سے رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈھاکہ (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک اپنی سستی کی وجہ سے بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہوگئے جس پر کرکٹ شائقین کو شدید غصہ ہے۔میچ کےدوران شعیب ملک ایک شاٹ کھیل کر رن

لینے کیلئے ایک دو قدم کریز سے باہر نکلے مگر گیند کیپر کے ہاتھوں میں پہنچتا دیکھ کر رک گئے اور کریز کے اندر واپس جانے لگے کہ کیپر نے ہاتھ میں پکڑی گیند وکٹوں کی جانب پھینک دی، شعیب ملک ہاتھ میں پکڑا بلا کریز کے اندر بھی نہ رکھ سکے کہ گیند وکٹوں سے ٹکراگئی اور شعیب ملک آؤٹ ہوگئے۔ٹویٹر پر کرکٹ شائقین نے اس بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے کہا کہ شعیب ملک نے جس طرح اپنی وکٹ گنوائی وہ شرمناک تھا۔علی سلمان علوی نے شعیب ملک کے اس رن آؤٹ کو سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست سے جوڑ دیا۔ریاض احمد نے کہا کہ ایسے رن آؤٹ ہونا ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی تھی یا عمر کا تقاضہ، بین الاقومی کرکٹ میں ایسے آؤٹ ہونے پر میچ فکسنگ کا شبہ بھی ہوجا تا ہے۔یاد رہے پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی، بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، محمد نواز اور

شاداب خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، تین وکٹیں حاصل کر نے پر حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ جمعہ کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 15 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3

کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،محمد نعیم اور سیف حسان ایک، ایک جبکہ نجم الحسین شانتو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عفیف حسین اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 40 کے مجموعے پر محموداللہ بھی عفیف کا ساتھ چھوڑ گئے اور 6 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔عفیف حسین نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے لیکن 13ویں اوور میں

شاداب خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔نور الحسن اور مہدی حسن نے کچھ مزاحمت کی تاہم 96 کے مجموعی اسکور پر یہ مزاحمت دم توڑ گئی اور نورالحسن 28 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امین الاسلام تھے جو صرف 2 رنز بنا سکے۔اس طرح مقررہ اوورز میں میزبان ٹیم 127 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی سب

سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسکور 16 تک پہنچایا ہی تھا کہ مستفیض الرحمن نے رضوان کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے 11 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان بابر اعظم

چوتھے اوور کی آخری گیند پر اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔تاہم قومی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب حیدر علی اور شعیب ملک کھاتا کھولے بغیر ہی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔جب پاور پلے مکمل ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے ۔اس مرحلے پر فخر زمان کا ساتھ دینے خوشدل شاہ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی

شراکت قائم کر کے اسکور کو 80 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر فخر زمان 36 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ نے بھی 35 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم 96 کے مجموعے پر شریف الاسلام نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔پاکستان کو آخری 3 اوورز میں فتح کیلئے 32رنز درکار تھے تاہم شاداب خان اور محمد نواز نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے ٹیم کو چار گیندوں قبل ہی

فتح سے ہمکنار کرا دیا۔شاداب اور نواز نے 18ویں اور 19ویں اوور میں 15، 15 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا اور پھر شاداب نے آخری اوور میں چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی اور اس طرح پاکستان نے میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کو تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹوئنٹی (آج)ہفتہ اور تیسرا اور آخری میچ 22نومبر کو کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…