سونے کی فی تولہ قیمت کو پر لگ گئے، ہزاروں روپے کا اضافہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں 38ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1863ڈالر پر جا پہنچاجس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں بھی سونا 3ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 3300روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ29ہزار100روپے ہو گیا

جبکہ2829روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار682رپوے پر جا پہنچی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی،کے ایس ای100انڈیکس46800پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 46300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے90ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی کے سبب65.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کاآغاز مثبت اور سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،ٹیلی کام،پراپرٹیز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46843پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور 100انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافے کے بعد پالیس ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 1بیسز پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ ٹریڈنگ میں خاص دلچسپی نہیں لے رہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 281.70پوائنٹس کی کمی

ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46629.88پوائنٹس سے کم ہو کر46348.18پوائنٹس ہو گیا اسی طرح108.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18089.46پوائنٹس سے کم ہو کر17981.39پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31791.34پوائنٹس سے گھٹ

کر31549.15پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب82 کروڑ76لاکھ89ہزار693روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب60ارب96کروڑ49لاکھ51ہزار896روپے سے گھٹ کر79کھرب 13کروڑ72

لاکھ62ہزار203روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ95لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 32کروڑ3لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر352کمپنیوں کا کاروبار

ہوا جس میں سے95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل3کروڑ2لاکھ،سروس فیبرک2کروڑ5لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ42لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ31لاکھ اورویوز سنگر1کروڑ22لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 110.68روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1586.43روپے ہو گئی اسی طرح 75.00روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1230.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈ کے حصص کی قیمت میں 1414.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر18399.00روپے پر آ گئی جبکہ46.23روپے کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت2568.50روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…