گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کے نئے فون متعارف کرادیے گئے

10  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد گوگل کی جانب سے پکسل سیریز کے نئے فون متعارف کرادیے گئے۔ خیال رہے کہ یہ فونز متعارف ہونے سے کچھ دن قبل ہی لیک ہوکر مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھی پیش ہوگئے تھے جس کے بعد اب گوگل کے پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل فونز آفیشلی سامنے آچکے ہیں۔ گوگل پکسل ایکس ایل تھری کی اسکرین 6.3 انچ ہے، جب کہ اس میں 128 جی بی تک ڈیٹا اسٹوریج کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل پکسل ایکس ایل

کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا جب کہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔  گوگل کے پکسل فون لیک ہوکر مارکیٹ میں پہنچ گئے اس فون کی اسکرین گوگل کے پچھلے پکسل فونز سے بڑی اور بہتر ہے۔ جبکہ فون کا کیمرا بھی گزشتہ فونز سے بہتر قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم ایک فیچر جو اس فون کا سب سے خاص قرار دیا گیا وہ اس کی فون کال کوالٹی ہے۔  گوگل پکسل 3 بھی نوچ ڈیزائن سے لیس؟ رپورٹ کے مطابق کسی کی کال آنے کے وقت اگر اسکرین بٹن پریس کیا جائے تو کالر کو آپ کی آواز صاف سنائی دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…