اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر حکمران اپنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کے آدھے مسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دبائو کم ہوجائے ، شیخ رشید

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو میثاق معیشت سے پہلے کرپشن کاحساب دیناہوگا،نوازشریف کے آنے یا نہ آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،حکمرانوں کے اپنے اثاثے ، دولت ،اولادملک سے باہرہیں اگریہ ا پنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کے آدھے مسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دبائو کم ہوجائے،13مردہ پارٹیوں نے ملک کوغریب کاقبرستان بنادیا ہے ۔

امریکہ بھارت اعلامیہ کے اگلے ہی روز دو پاکستانی شہریوں کو باڈرپرشہیدکیاگیا،پاکستان کوبھرپورجواب دیناچاہیے مودی اورجوبائیڈن کااعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ،ہمارے فوجی جوان دہشتگردوں کے خلاف روزجام شہادت نوش کررہے ہیں اورامریکہ بھارت اعلامیہ میں ہمیں دہشتگردی کامرتکب ٹھہرایاگیاہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ہتھکڑیاں چادرچاردیواری کی تباہی خواتین کی تضحیک یہ ہے شریفوں کی جمہوریت ،خود سیروتفریح موج میلے پرہیں،غریب بے بس ہے ،215ارب روپے کے مزیدٹیکس،10روپے پیٹرول پرمزید لگ رہے ہیں، مہنگائی بیروزگاری لوڈشیڈ نگ اجناس کی قلت غریب کامقدرہے ،ساری دنیاکومعلوم ہے یہ کرپٹ غیرمقبول اورچوردروازے یلایاگیاقبضہ گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقبول حکمران جب صرف تقریروں اورتصویروں کیلئے بلائے جائیں تواقتصادی داخلہ اورخارجہ پالیسیاں تباہ وبربادہوجاتی ہیں ،یہ الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ، انہیں عوام مانتے ہیں نہ ہی دنیاانہیں تسلیم کرتی ہے ،یہ عوام کے سہارے نہیں بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے اثاثے ، دولت ،اولادملک سے باہرہیں اگریہ ا اپنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کے آدھے مسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دبائو کم ہوجائے،13مردہ پارٹیوں نے ملک کوغریب کاقبرستان بنادیا ہے ،زرداری کومیثاق معیشت سے پہلے کرپشن کاحساب دیناہوگا،نوازشریف کے آنے یا نہ آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…