این اے 249 کراچی سے کون جیتے گا؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی پر بجلیاں گرا دیں

28  اپریل‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں اپنی جماعت پی ٹی آئی کی شکست کا دعویٰ کر دیا، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے کیوں کہ جس طرح کام کرنا

چاہیے تھا نہیں کیا۔ ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے درمیان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔امجد آفریدی کوئی معروف اور تجربہ کار شخصیت نہیں ہیں اس لئے ان کا جیتنا مشکل ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں میدان سج گیا،پولنگ جمعرات کو ہو گی،الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو پر سکون شفاف اور سیکورٹی پروف بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز، پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،الیکشن عملہ کوفارم 45بارے میں خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں،قومی اسمبلی کی یہ نشت تحریک انصاف کے فیصل ووڈا کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ آج(جمعرات) ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان تحریک انصاف،پاک سرزمین پارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکار،پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ہمراہ رہیں گے،

حلقے میں قائم تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پریذائیڈنگ افسرون کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فورا ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں

گے، کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے،کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے،ریٹرننگ افسر کے دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ا نتخاب کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح 7 بجے سے ابتدائی نتیجہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے ہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…