ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے،کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد میں بھی اضافہ

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1954 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 95458 تک پہنچ گئی ہے،32581 مریض صحتیاب ہوگئے۔ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 4093 کیسز اور 55 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2164 کیسز اور 30 ہلاکتیں، سندھ سے 1475 کیسز اور 19 ہلاکتیں،

اسلام آباد سے 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے بھی 32 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔پنجاب سے کورونا کے مزید 2164 کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 35308 اور ہلاکتیں 659 ہوگئی ہیں،صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7806 ہے۔سندھ میں کورونا کے مزید 19 مریض انتقال کر گئے اور 1475 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 مریض انتقال کر گئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی ہے اور صوبے میں 1475 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس میں سے 990 کا تعلق کراچی سے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36364 ہو گئی ہے جس میں سے 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار ہو گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4323 ہوگئی ہے جب کہ 45 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے، علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے بھی کورونا کے 45 نئے کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 897 اور اموات 13 ہو چکی ہیں،541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…