اسلام آباد (این این آئی) کورونا از خود نوٹس کیس میں حکومت پنجاب نے ٹڈی دل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس کے مطابق ملک کا تین لاکھ سکوئیر کلومیٹر رقبہ ٹڈی دل سے متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے ،بلوچستان کا 60 فیصد، سندھ کا 25، پنجاب کا 15 فیصد رقبہ ٹڈی دل سے متاثر ہوسکتا، رپورٹ میں کہاگیاکہ اگر ٹڈی دل کی نشونما کو نہ روکا گیا تو پورا ملک متاثر ہوگا،
پنجاب اور سندھ ٹڈی دل کے پیداواری زون میں آتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سروے سے متعلق تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 48 ہزار 85 ہزار، 483 ہیکٹر ایکٹر پر سروے مکمل کیا جاچکا ہے ،ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے 771 مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں، 771 ٹیمیں 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل ہیں، 1 لاکھ، 49 ہزار، 68 ہیکٹر ایکٹر رقبے پر سپرے کیا جاچکا ہے۔