اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے باعث مکمل شٹر ڈائون، شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  22:41

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے باعث جمعرات کو بھی مکمل شٹر ڈائون رہا ،مارکیٹس، شاپنگ مالز،ریستوران اور سستے بازار بندرہے، مارکیٹس میں ٹھیلے بھی بند کرا دئیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری بازاروں میں نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی، خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد میں جزوی لاک ڈائون دوسرے روز بھی جاری رہا، تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر اورپبلک ٹرانسپورٹ بند رہی ، شہریوں کے غیر


ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،جزوی لاک ڈائون میں چھوٹی دکانیں اور ٹھیلے بھی بند رہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر کما کر بچوں کا پیٹ پالنے والے حضرات کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر چالیس سال سے فروٹ بیچنے والے غلام نبی کی پولیس نے ایک نہ سنی اور چلتا کر دیا ۔ جزوی لاک ڈائون میں صرف میڈیکل سٹورز، دودھ دہی ،کھانے پینے کی دکانیں اور تندور رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔


موضوعات: