2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی، دھماکہ خیز دعوے کر دیے گئے

  جمعرات‬‮ 23 جنوری‬‮ 2020  |  23:36

خیرپور (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہاہے کہ 2020 الیکشن کا سال ہے، پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔جمعرات کو خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش گوئی کرتے ہوئے منظور سان نے کہا ہے پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی بعد میں مرکز کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔منظور وسان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنلکی جانب سے جاری کی گئی 2019 کی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ٹھیک ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت


صوبہ پنجاب سے گرے گی، کہا تھا کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

موضوعات: