فضل الرحمن اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی جیت جائینگے،مولانا صاحب پہلے مرحلے میں کیا کرینگے اور بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی؟حامد میر نے بڑا دعویٰ کردیا

10  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ نوازشریف نے جیل سے ایک خط کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ ان کی پارٹی اور کارکن دھرنے میں شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شہبازشریف دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں۔

ن لیگ کے رہنما بند کمرے میں مولانا فضل الرحمان کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ کریں لیکن باہر آ کر بیان بدل جاتا ہے۔دھرنے کے معاملے پر نوازشریف کی پوزیشن بہت واضح ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی تذبذب کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی میں بھی یہی پوزیشن ہے۔ آصف زرداری نے مولانا کی حمایت کی ہے جبکہ ان کے پارٹی رہنما ابھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن  نے سب کچھ لکھ کر رکھا ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں کیا کرنا ہے اور بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی۔وہ دھرنا لازمی دیں گے لیکن سیاسی جماعتوں کو پتہ نہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرے۔ ان کے ساتھ ایک سیاسی ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے ، ان کو بھی فیس سیونگ کی ضرورت ہے۔انہیں کہا جائے کہ آپ آجائیں ، آپ اسلام آباد میں جلسہ کریں اور اس کے بعد آپ پشاور جائیں وہاں جلسہ کریں لیکن دھرنا نہ دیں ۔حامد میر نے کہا کہ اگر حکومت نے مس ہینڈلنگ کی اور مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا یا کریک ڈاؤن شروع کر دیا تو مولانا فضل الرحمن اسلام آباد آئے بغیر ہی اپنی جنگ جیت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی حکومت کے جس قدر بوکھلائے ہوئے بیانات آ رہے ہیں۔

خصوصی طور پر خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں اس سے ان کی پارٹی اور حکومت کمزور جبکہ مولانا فضل الرحمن مضبوط ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ مولانا کو بھی فیس سیونگ دے اور اپنی بھی فیس سیونگ کرے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ شب اپنے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…