پاکستانی زائرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر عراق نے معافی مانگ لی، بڑے اقدام کا اعلان

12  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)عراق نے پاکستانی زائرین کو بدتمیزی و تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر پاکستان سے معذرت کرلی، واقعے میں ملوث ایئر ویز اور پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں پاکستانی زائرین سے بدتمیزی کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر عراق نے پاکستان سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت نے پاکستانی سفیر کے ذریعے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق  واقعے میں ملوث ایئر ویز اور پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، عراقی حکام نے یقین دہانی کروائی

ہے کہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستانی زائرین نے عراقی ایئر لائن میں ایئر کنڈیشنڈ خراب ہونے پر احتجاج کیا تھا جس پر انتظامیہ نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بغداد ایئر پورٹ پر محصور کردیا تھا۔مسافروں کے مطابق عراقی پولیس نے پاکستانی مسافروں سے موبائل فون میں تشدد کی ویڈیو ڈیلیٹ بھی کروائی اور تمام مسافروں کا موبائل فون چیک کیا۔پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بر وقت پہنچ کر مسافروں کو رہا کروایا، بعد ازاں پاکستانی مسافر پی آئی اے کی پرواز 409 کے ذریعے کراچی پہنچے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…