العزیزیہ ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

  منگل‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2019  |  15:50

اسلام آباد(سی پی پی )اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواستضمانت پر سماعت ہوئی، نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں ،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور دیگر


کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:

loading...