پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد پاکستانی ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں کس دوست ملک منتقل ہوگئیں؟ حیرت انگیز انکشافات

8  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاناما لیکس میں شامل افراد کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس میں شامل 250 سے زائد افراد ٹیکس ایمنسٹی لے چکے ہیں اور پاناما لیکس کی بیشتر کمپنیاں بھی چین منتقل کی جاچکی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس میں شامل 175 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ 78 افراد کی معلومات نا مکمل تھیں جن کی تلاش کے لیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جزیرہ پاناما کی

ایک لاء فرم موساک فونسیکا نے 2016 میں پاناما میں جائیداد بنانے والی دنیا کی اہم شخصیات کے بارے میں ایک کروڑ 10 لاکھ دستاویزات جاری کی تھیں جس میں آف شور کمپنیاں بنانے والے پاکستان سمیت دنیا کی نامور شخصیات کے نام سامنے آئے۔ان دستاویزات کا پاکستان میں سب سے بڑا نقصان سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہوا، جن کا نام سامنے آنے پر سپریم کورٹ میں طویل کیس چلا اور اعلیٰ عدالت نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…