مسلم لیگ ن کے پاس ایون فیلڈریفرنس فیصلہ کے بعد2راستے اپنائے گی ،حکمت عملی کا اعلان کردیاگیا

7  جولائی  2018

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73 خواجہ محمد آصف نے احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سنائی جانے والے سزا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس اس فیصلہ کے بعد2راستوں کو اپنائے گی پہلا راستہ قانون اور عدالت کا راستہ ہے اس فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل میں جائیں گے

اور تمام تر میسر قانونی راستوں کو اپنائیں گے جبکہ دوسرا راستہ 25جولائی کو وطن عزیز میں لگنے والے پاکستان کی سب سے بڑی عوام کی عدالت میں اپنا مقدمہ لے جائیں گے اور انشاء اللہ فتح یاب ہونگے ۔وہ ہفتہ کو یہاں جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹرز ہمارے وکیل ہونگے۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کو عوام نے 1990،1997اور 2013ء میں اپنی ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنایا لیکشن تینوں مرتبہ میاں محمد نواز شریف کو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اتارا نہیں گیا بلکہ ہر دفعہ عوام کے ووٹوں کی توہین کرتے ہوئے گھر اتارا گیا ۔ قانون اور آئین عدالتوں کی توہین پر سیاستدان فارغ /نااہل ہوجاتے ہیں اور عام آدمی کو قیداور جرمانہ ہوتا ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن جب 22کروڑ عوام کی عدالت کی توہین ہوگی تو اس کی کیا سزا ہے اس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6میں درج ہے لیکن ابھی تک اس کا اطلاق کسی پر نہیں کیا گیا ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ یہ فیصلہ اب آپ کی عدالت میں ہے میاں محمد نواز شریف آپ کی عدالت میں 25جولائی کو پیش ہورہا ہے اور آپ نے اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ دینا ہے نوازشریف کو آپ نے سرخرو کرنا ہے یا آئین اور قانون کی سزائیں اس نے بھگتنی ہیں ۔ میاں نواز شریف نے سوا سو پیشیاں بھگتیں ہیں قتل اور اور ڈکیتی کے ملزم جو ہیں وہ اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف اور اس کی بیٹی نے بھگتیں ہیں ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بیٹیاں سب کی سانجھایاں ہوتی ہیں اور یہاں بیٹی کو بھی سزا سنا دی گئی ہے

دشمنوں کی بیٹیوں پر بھی چادر ڈال دی جاتی ہے ان کا بھی احترام کیا جاتا ہے ۔ لیکن نواز شریف کیخلاف فیصلہ آیا ہے اس میں کہیں یہ درج نہیں کہ اس نے کرپشن کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ہے کہ اس کے پاس اتنے وسائل نہیں جتنی پُر تعیش زندگی گذار رہا ہے، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو میں 54سالوں سے جانتا ہوں نواز شریف اللہ کے فضل سے مال دار گھرانے کا اس وقت بھی فرزند تھا اور آج بھی اس کا ایک مالدار گھرانے سے تعلق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں پر کیا کمنٹ کریں ؟ ہم تو اپیل لیکر 25جولائی کو آپ کے سامنے حاضر ہوجائیں گے یہ آپ کا کام ہے کہ 25جولائی کو فجر کی نماز کے بعدیہ دعا کرنی ہے کہ آپ نے اپنی امانت ان لوگوں کے سپرد کرنی ہے جو اس کے اہل ہیں اس میں نہ کوئی ذاتی، گروہی یاسیاسی مفاد ہوگا بلکہ 100فیصد اس مٹی کی محبت ہوگی اور کچھ نہیں ہوگا۔قبل ازیں خواجہ محمد آصف ، محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام نے دربار امام علی الحق شہید ؒ پر حاضری دی اور چادر پوشی کے بعد دعا کی ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…