چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے ، چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ ن لیگ کی قیادت کون سا کام کرے؟؟ خورشید شاہ نے اندر کی بات بتادی

23  مارچ‬‮  2018

لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے نواز شریف سے نہیں بلکہ وزیر اعظم سے بات ہو گی ، اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اوروہ اپنی جماعتوں میں بات کر کے نام دینگے ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر نواز شریف سے کسی طرح کی بات ہی نہیں ہوئی ، چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے ،

چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن ) سے نکالا جائے،( ن) لیگ چاہتی ہے کہ نثار خود چھوڑ جائیں، میں نہیں سمجھتا جوڈیشل مارشل لا والی بات میں صداقت ہے ، شیخ رشید نے جوڈیشل مارشل لا ء کی بات کر کے اوور سمارٹ بننے کی کوشش کی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شریف آدمی ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ کونسا قانون ہے ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کی حالت پررحم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شیری رحمان تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں وہ پڑھی لکھی خاتون ہیں اور سینیٹ میں بطور قائد حزب اختلاف بہترین کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے نوازشریف کے اس سوال کہ نگران سیٹ اپ کیلئے پیپلزپارٹی بات نہیں ہو گی کہ سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے کب کہا کہ ان سے بات ہو گی ۔ نگران سیٹ اپ کیلئے نوازشریف سے نہیں بلکہ وز یر اعظم سے بات ہو گی، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشاورت کرنی ہے اور پھر وہ اپنی جماعتوں کوا س سے آگاہ کرتے ہیں۔ بطور قائد حزب اختلاف اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اور وہ اپنی جماعتوں میں بات کر کے اپنے نام دیں گے ۔ اگر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف ناموں پر متفق نہ ہوئے تو یہ معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا جہاں چھ حکومت اور چھ قائد حزب اختلاف کے لوگ ہوں گے اور اگر یہاں بھی اتفاق رائے سے فیصلہ نہ ہوا تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا۔

انہوں نے نواز شریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں دھوکہ دہی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف صاحب بتائیں پیپلزپارٹی نے ا ن سے کب رابطہ یا وعدہ کیا تھا کہ ووٹ دیں گے ۔ان کے اپنے لوگوں نے دھوکہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کو پیشکش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں پاناما بل پاس کر لیتے ہیں ۔میاں صاحب کو سمجھایا تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دو۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نگران سیٹ آپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اخلاقی طور ہر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ ایسا نام آیا جو سب کے لئے قابل قبول ہو ۔میں نہیں سمجھتا جوڈیشل مارشل لا والی بات میں صداقت ہے ،شیخ رشید نے جوڈیشل مارشل لا کی بات کر کے اوور سمارٹ بننے کی کوشش کی ۔نواز شریف اب شہباز شریف کے پیج پر آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے ،چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ انہیں مسلم لیگ(ن) سے نکالا جائے اور(ن) لیگ چاہتی ہے کہ نثار خود چھوڑ جائیں۔ چوہدری نثار برائے نام (ن) لیگ کے ساتھ رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…