سینیٹ انتخابات ٗ پی پی پی نے تھری خاتون کو سینیٹ کیلئے نامزد کردیا

5  فروری‬‮  2018

تھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے تھر کے ضلع نگر پارکر سے تعلق رکھنے والی کولھی قبیلے کی خاتون کرشنا کماری کو سینیٹ انتخابات کی جنرل سیٹ کیلئے نامزد کردیا۔واضح ررہے کہ کرشنا کماری ایک سماجی رہنماء ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی میں اپنے بھائی کے ہمراہ شمولیت اختیار کی تھی۔کرشنا کماری کے بھائی پیپلز پارٹی کی جانب سے منتخب یونین کونسل بیرونو کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔چاغو کولھی قبیلے کے ایک غریب خاندان

میں فروری 1979 میں پیدا ہونے والی کرشنا کماری اور ان کے اہل خانہ نے تقریباً 3 سال تک ضلع عمر کوٹ کے علاقے کنری کے زمیندار کے نجی جیل میں گزارا۔قید کے وقت کرشنا کماری تیسری جماعت کی طالبہ تھیں۔کرشنا کماری کی 16 سال کی عمر میں لال چند سے شادی ہوگئی تھی اور اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں تاہم ان کے شوہر نے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔کرشنا کماری نے 2013 میں انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے عمرانیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے تھر اور اس سے منسلک دیگر علاقوں کے مقامیوں کے حقوق دلانے کیلئے مہم میں بھی شرکت کی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کرشنا کماری نے کہاکہ انہیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے ان علاقوں کی خواتین کو حقوق دلانے کے لیے سینیٹر منتخب کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، رکن صوبائی اسمبلی مہیش کمار اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اس حوالے سے پارٹی قائدین سے بات کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے کچھ روز قبل بلایا اور کہا تھا کہ وہ مجھے سینیٹ کے عام انتخابات میں سندھ سے ٹکٹ دیں گے۔تھر سے پیپلز پارٹی کے قانون ساز ڈاکٹر مہیش کمار نے بتایا کرشنا کماری کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کی تصدیق کی اور امید ظاہر کی کہ کولھی قبیلے کی خاتون انتخابات میں اکثریت سے جیت کر سامنے آئیں گی۔انہوںنے کہا کہ

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…