شیخ رشید نے میلہ لوٹ لیا ،میں طاہر القادری کا استاد ہوں، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے دعوے پر شرکاء جلسہ ششدر،جلسہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی ختم

17  جنوری‬‮  2018

لاہور( این این آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ رشید نے میلہ لوٹ لیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مستعفی ہونے کا اعلان پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو مین آف دی میچ بھی قرار دیدیا۔متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسہ لاہو رہائیکورٹ کی رات 12بجے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ختم کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز سماعت کے دوران متحدہ اپوزیشن کو

جلسے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے رات بارہ بجے ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے ساتھ پیمرا کو بھی ہدایت کی تھی کہ اگر جلسہ رات بارہ بجے کے بعد جاری رہے تو کوریج روک دی جائے ۔تاہم جلسے کو ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا ۔جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہونے کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ گزشتہ روز اعتزاز احسن مال روڈ پرمنعقدہ جلسے میں تقریر کر رہے تھے کہ اس دوران منتظمین کی جانب سے انہیں تقریر مختصر کرنے کے لئے چٹ دی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ یہ انکشاف کیا کہ میں لاء کالج میں آپ کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں اور وہ میر ے شاگرد تھے ۔ اس انکشاف پرنہ صرف اسٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگ بلکہ پنڈال میں بیٹھے کارکنوں نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…