پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

قادر ی دوہری شہریت کا حامل مولوی ہے ٗ پارلیمنٹ پر حملہ کر چکا ٗ ایجنڈا کیا ہے ؟ محمود خان اچکزئی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ طاہر القادر ی دوہری شہریت کا حامل مولوی ہے ٗ پارلیمنٹ پر حملہ کر چکا ہے ٗ ان کا ایجنڈا کیا ہے آئندہ چند روز میں پتہ چل جائیگا ٗ پاکستان میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ٗ بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی بجائے صرف نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ٗسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ بارہ مئی کے قتل عام میں ملوث ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔

بدھ کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی ویڈیو موجود ہیں لیکن چار سال سے اس واقعہ کی تحقیقات بھی نہیں ہوئیں،یہ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا بلوچستان میں واحد ہماری پارٹی تھی جو میدان میں رہ کر سیاسی مخالفین کا مقابلہ کیا،(ن) لیگ کے خوداراکین بھاگ گئے تھے جبکہ حاصل بزنجو کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لے کر مخالفین کی مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف صرف آئین،قانون کی حکمرانی کی بات کر رہے ہیں جس پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو غور کرنا ہوگا ٗانہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے جس کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے تاہم اس ناسور کا حاتمہ کرپشن کا راگ الاپنے سے نہیں ہوگا،کرپشن کے خاتمہ کے لئے ججز،جرنیلوں اور سیاستدانوں پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو کرپشن کے خاتمہ کے لئے کوئی قومی لائحہ عمل پیش کرسکے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سیاستدانوں اور شریف خاندان نہیں ہے بلکہ کرپشن جرنیلوں،ججز اور جرنلسٹوں میں بھی موجود ہے یہاں کوئی دودھ کا دھلا ہوا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کی بات کنے والے صرف نوازشریف کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ،

نوازشریف کو ایک ایسے وقت میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے جب ملک نامساعد حالات سے نبردآزما ہے۔امریکی صدر ایک طرف پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان مخالف اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کر رہے ہیں لیکن ان بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی بجائے نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں درجنوں خفیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں یہ تمام ملکر سانحہ 12مئی کے ملزمان کی نشاندہی کیوں نہیں کرس رہیں جب دن دیہاڑے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں جبکہ اس وقت کے حکمران پرویز مشرف نے سانحہ پر کہا کہ یہ عوام کی طاقت ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور ایک بہت بڑا واقعہ ہے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں اور جو اس واقعہ کی مذمت نہیں کرتا وہ انسان بھی نہیں ہے لیکن واقعہ کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے استعمال کرنے کے خلاف ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا طاہر القادری دوہری شہریت کا حامل مولوی ہے ماضی میں بھی انہوں نے پاکستان میں آکر پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا اور پارلیمنٹ کے علاوہ پارلیمنٹرین کو گالیاں دیں وہ ہم سب نے سنی تھیں،اس بار مولانا قادری کیسے لائے گئے اور یہاں ان کا کیا ایجنڈا ہے اس کا پتہ اگلے چند دنوں میں لگ جائیگا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…