کاؤنٹ ڈاؤن شروع،نوازشریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارچکے،عمران خان اور آصف زرداری نے کیا پلان بنا لیا ہے ؟ کیا نواز شریف ختم ؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کاؤنٹ ڈاؤن شروع،نوازشریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارچکے،عمران خان اور آصف زرداری نے کیا پلان بنا لیا ہے ؟ کیا نواز شریف ختم ؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات،تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دن پہلے

ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں تین لوگ موجود تھے ان میں سے ایک نوازشریف دوسرے شہبازشریف اور ایک اہم سعودی شخصیت موجود تھی اس میں نوازشریف نے جو طے کیاتھاسعودی شخصیت کے ساتھ واپس آنے کے فوراً بعدنوازشریف نے اس کی خلاف ورزی کی جس پر شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی کو ایک دو دفعہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ہمیں اس طرح نہیں کرنا چاہئے لیکن بڑا بھائی سمجھنے کے لئے تیا ر نہیں ہے ،نوازشریف صاحب اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار چکے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو خودہی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں توانہیں خود ہی ختم ہونے دیاجائے بجائے اس کے کہ طاہر القادری اور عمران خان ان کو دھکا دیں کہ وہ سیاسی شہید بن جائیں اس لئے آصف زرداری اور عمران خان کو پورا احساس ہے کہ ہم نے نوازشریف کو سیاسی شہید نہیں بنانا وہ خودہی اپنے پاؤں پر کلہاڑ ی مار رہے ہیں ،حامد میر نے کہا کہ شہبازشریف اس وقت ن لیگ کے اندر کچھ لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ نوازشریف کو سمجھائیں لیکن وہ باز نہیں آرہے ،نوازشریف نے جو سعودی عرب میں طے کیاتھا وہ اس کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، شہبازشریف کے ہاتھ سے اب معاملات نکل چکے ہیں، شہبازشریف اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ نوازشریف سب کچھ تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایسے حالات میں اگر شہبازشریف بچ جائیں تو وہ ایک معجزہ ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…