پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

انتظار قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، پولیس اہلکاروں نے قتل کرنےکیلئے گاڑی کیسے روکی، واردات کی عینی شاہد مقتول کی ساتھی لڑکی بول پڑی بیٹے کو منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا،والد کا تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹے کو منصوبہ بندی کیساتھ قتل کیا گیا، پولیس کی تفتیش سےمطمئن نہیں ہوں، انتظار کے والد کی نجی ٹی سے گفتگو،سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھی پولیس اہلکاروں کا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ بیٹے کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تفتیش

سے مطمئن نہیں ہوں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انتظار احمد کے والد کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ ایک گاڑی کی وجہ سے راستہ بلاک تھا۔اس گاڑی کے پیچھے میرے بیٹےنے گاڑی روکی، اس دوران ایک اورگاڑی میرے بیٹےکی گاڑی کے ساتھ رکی اور اس کو اشارہ کیا۔فوٹیج میں دیکھا کہ موٹرسائیکل پر بیٹھے سادہ لباس اہلکار پیچھے سےآئے اور وہ اہلکار میرے بیٹے کی گاڑی کی تلاشی لیتے ہیں، سامنے سےآنے والے موٹرسائیکل سوار سادہ لباس اہلکار نے اسٹیٹ فائرنگ کی۔انتظار کے والد نے بتایا کہ پولیس نے واقعےکی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھائی، عینی شاہد لڑکی کو کیوں سامنے نہیں لایا جارہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگتا ہے کہ انتظار کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، پولیس تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔علاوہ ازیں انتظارقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس کا مدیحہ نامی لڑکی سے باضابطہ طور پر رابطہ ہوگیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود لڑکی کو شامل تفتیش کرلیاگیا ہے، اس کا باقاعدہ ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیاگیا ہے۔لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے وقت میں اورانتظار گاڑی میں تھے، فائرنگ سے پہلے ہم نےقریب سے ہی دو برگر خریدے، برگر لینے کے بعد انتظارکا ایک دوست نظر آیا۔لڑکی کے مطابق انتظار احمد نے

دوست سے ہاتھ بھی ملایا، کچھ ہی دیر بعد ایک گاڑی ہماری گاڑی کے آگےآئی جس کے بعد ایک موٹرسائیکل اور دوسری گاڑی بھی آئی۔مدیحہ کا مزید کہنا تھا کہ پیچھے والی گاڑی ریورس ہوئی اور انتظار سے پوچھا کیا ہورہا ہے؟ لڑکی کے مطابق گاڑی کے اندر دیکھنےوالے نے کچھ اشارہ کیا۔ہماری گاڑی کو روکا گیا اورکچھ لوگوں نے گاڑی کے اندر دیکھا، انتظارنے اپنی گاڑی آگے بڑھائی تو فائرنگ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…