تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے سابق آرمی چیف پر کیا الزامات لگائے؟تفصیلات سامنے آگئیں

4  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا ایک بار پھر یو ٹرن۔ سابق آرمی چیف جنرل کیانی پر الزامات پھر وضاحت پیش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا جبکہ اس حوالے سے انکا بیان پارٹی موقف نہیں بلکہ انکے اپنے ذاتی خیالات تھے۔نجی چینل پر انٹرویو کے دوران نعیم الحق نے جنرل کیانی پر الزام

عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔سعودی عرب، امریکا اور کیانی نے اسکیم کے تحت نواز شریف کو جتوایا۔ اسی اسکیم کے باعث ہمیں بے شمار سیٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ کیانی نے مشرف کے لیے اہم رول ادا کیا۔ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل کیانی کا جھکاؤ نواز شریف کی طرف تھا۔انتخابات میں آر اوز پر پریشر ڈال کر نواز شریف کو جتوایا گیا۔ 2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا۔ جنرل کیانی کو چیلنج کرتا ہوں اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کریں۔انہی الزامات کو قومی اخبار کے ایک سنیئر صحافی نے بھی اپنے کاغذوں میں جگہ دی تھی۔ دوسر ی طرف وزیرمملکت عابد شیرعلی نے سکھرمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  تحریک انصاف پاک فوج سے متعلق ایسے بیان دیتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نعیم الحق کا بیان فوج کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ تحریک انصاف کے پاس ٹریکٹر ٹرالی کے علاوہ کچھ نہیں۔عابدشیرعلی نے کہاکہ  نہ تو وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے مشرف سے کوئی ڈیل اور نہ ہی اقتدار بچانے کے لئے اب کوئی ڈیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ  اب انتخابات میں عمران خان کی نہیں بلکہ عوام کی انگلی کھڑی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…