عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار وکیل کو کوئٹہ میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

6  جون‬‮  2023

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبد الرازق شر کو قتل کر دیا، مقتول سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائر سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے

وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ بلو چستان نے واقعے کی مذمت کر تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ،وکلاء تنظیموں کی عبد الرزاق شر کے قتل کی مذمت عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ پو لیس حکام کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب عبدالرزاق ایڈوکیٹ گھر سے گا ڑی میں عدالت جا رہے تھے کہ گھا ت لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر د ی جس کے نتیجے میں وکیل عبدالرزاق سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیا ں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو سول ہسپتال منتقل کر دیااور موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے ہیں۔کوئٹہ میں سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیخلاف کوئٹہ بار اور بلوچستان بارکونسل کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا فیصلہ اور تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیاگیاہے جس کے تحت آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور اس حوالے سے ضلع کچہری کے بار روم پر سیاہ پرچم بھی آویزاں کیاگیاہے۔مقتول سابق وزیراعظم عمر ان خان کیخلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائرسنگین غداری کے کیس میں پٹیشنر تھے آئینی درخواست کی سماعت آج سات جون کو ہوناتھی۔وز یر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق کے قتل پر اظہار ا فسوس کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلؤوں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے،واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے واقعے میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جاے گئی وکلاء ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے بھی ہمارے بہت سے وکلاء دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیںمزید ہم اپنے لوگوں کا جانی نقصان برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کے مشیر عطا تارڈ نے کوئٹہ میں سینئر ایڈوکیٹ عبدالرازق کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرزاق عمران خان و دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے پٹیشنر تھے آئینی درخواست آج بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے صوبے کے مایہ ناز متحرک و مصروف و باکردار وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت و ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے ورثاء اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے بعد ممکنہ محرکات کو سامنے لایا جائے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے دہشت گردی کے اس واقعے میں پسماندگان کو مالی امداد فراہم کی جائے اور بچوں کی تعلیم کا سرکاری سطح پر انتظام کیا وکلاء اس کیس کی پیروی کیلئے آگے آئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…