فروغ نسیم،عامر لیاقت ،فواد چوہدری سمیت کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ‎

16  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(سی پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کیخلاف بڑا اقدام اٹھالیا، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ،سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو معطلی سے متعلق آگاہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، سینیٹ کے 12 اورقومی اسمبلی کے 70 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔پنجاب اسمبلی کے 115،سندھ اسمبلی کے 40،کے پی اسمبلی کے 60،بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں فروغ نسیم،مصدق ملک،نجمہ حمید،حافظ عبدالکریم،میرحاصل بزنجو،علی خان جدون،ارباب عامر ایوب،صداقت عباسی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے راجہ پرویز اشرف،فوادچودھری،عامرکیانی،برجیس طاہر،نورالحق قادری،طارق بشیر چیمہ،منزہ حسن،فرخ حبیب کی رکنیت معطل کردی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں زرتاج گل،سمیع گیلانی،عبدالقادرپٹیل،سہیل انور،نادرمگسی،سعیدغنی،شرجیل میمن،عاطف خان، شوکت یوسفزئی، چودھری نثار،سمیع اللہ چودھری،اویس لغاری،ثنااللہ زہری،یار محمد رندشامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جب تک ارکان سمبلی اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ،سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو معطلی سے متعلق آگاہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…