وزیراعظم کا جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال،خطرناک انتباہ کردیا

23  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ

بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشنز کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر قتل عام سے روکنا ہوگا۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ بے جے پی  سرکار نے مواصلات کے تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارت کی جانب سے کئے جانے والے ظالمانہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کے وعدوں کے منافی ہیں۔ دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم  سیروکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ دو طرفہ مسائل پرامن طریقے سے حل کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…