جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

ایک اور وفاقی وزیر کے کرتوت سامنے آگئے پاکستانیوں کو کیسے بیوقوف بناتا رہا،سنسنی خیز انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(اے این این ) خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن)کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔ وفاقی

وزیر حافظ عبدالکریم نے ڈرائیور کا اقامہ بنا رکھا ہے ۔ حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبا بھی ڈگریوں سے محروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلیں ۔ طلبا کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئیں تھیں۔ ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے پاس بھی اقامے ہیں، خواجہ آصف کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…