’’حضرت جبرائیلؑ کا دَم ‘‘

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضور ؐسرور کائنات کی ساری زندگی امت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ حق تعالیٰ نے آپ کو آپ کی امت کی رہنمائی کیلئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے ۔ اور قیامت تک آپ پر ایمان لانے والوں کو آپ ﷺ کی زندگی سے ہر اس چیز کی رہنمائی مل سکتی ہے جو انہیں درکار ہو۔ آج کل ہمارے معاشرے میں نظر بد، حسد، جادو سے متعلق ہر کوئی وہم میں مبتلا ہے۔

کوئی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ میں نظر بد کا شکار ہو گیا ہوں جو کہ ایک حقیقت بھی ہے ، نظر بد ایسی چیز ہے جو ایک خوشنما پتھر کو بھی پھاڑ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے حق تعالیٰ نے امت مسلمہ کی نبی کریمﷺ کے ذریعے رہنمائی فرمائی ہے ۔ اسی طرح حسد اور جلاپے میں مبتلا افراد بھی نقصان دہی اور ضرر رساں ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ ان تمام چیزوں اور وہموں اور خوف سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کی رہنمائی اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے ایک واقعہ سے فرمائی ہے ۔ عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جبریل علیہ السلام رسول کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اس حال میں کہ آپﷺ کانپ رہے تھے تو جبریل علیہ السلام نے کہا : بسم اللہ ارقیک من کل شی یوذیک من حسد حاسد و کل عین واسم اللہ یشفیک، ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو اذیت دیتی ہے، ہر حاسد کے حسد سے اور ہر نظر بد سے اور اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ آپ کو شفادے(مسند احمد: 22760)۔ یہ ایک ایسا دم ہے جو نہ صرف نظر لگنے والے بچوں، بڑوں، خواتین کیلئے نہایت مجرب ہے بلکہ اس دم کے ذریعے آپ حاسدین اور شرارتیوں کی شرارت سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…