جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی جھوٹی علامات بتا کر کام سے چھٹی لینے ولا فراڈیہ پکڑا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے ایک شخص کے خلاف کورونا وائرس کی جھوٹی علامات بتا کر کام سے چھٹی لینے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹون اینتونیو ڈیوس پر الزام ہے کہ انھوں نے امریکی شہر اینٹلانٹا میں اپنے مالک کو ڈاکٹر کا جعلی سرٹیفکیٹ بھیجا تھا،اس کے نتیجے میں کمپنی نے اپنا کام بند کیا، کام کرنے کی ساری جگہ کو سینیٹائزڈ کی اور کچھ ملازمین کو قرنطینہ میں بھی بھیجا اس

دوران کمپنی نے اپنے سٹاف کوایک لاکھ ڈالر تنخواہیں بھی دیں۔بیان کے مطابق ایف بی آئی اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ وبا کے حوالے سے ہونے والی مجرمانہ بدعنوانیوں کا تازہ ترین کیس ہے جسے حکومت کی ٹاسک فورس سامنے لائی ہے۔ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ کرس ہیکر نے کہاکہ یہ کیس اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمیں بحران کے حوالے سے کسی بھی غلط کام کا سراغ لگانے، تحقیقات کرنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے ہوشیار رہنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…