منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کیا اکثر غصہ طاری رہتا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) رات بھر میں صرف 2 گھنٹے نیند کی کمی ہی آپ کو مشتعل مزاج بنانے کے لیے کافی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امریکا کی آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار نیند کی کمی اور چڑچڑے پن کے درمیان براہ راست تعلق کو دریافت کیا گیا۔

ایسے شواہد پہلے ہی سامنے آچکے ہیں کہ نیند کی کمی ذہنی بے چینی اور اداسی کو بدترین بنادیتی ہے جبکہ خوشی اور جوش و خروش ختم کردیتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدان نیند کی کمی اور غصے کے درمیان تعلق کی تصدیق کرنا چاہتے تھے۔ اس تحقیق کے دوران 42 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں اور دیکھا گیا کہ نیند کی کمی ان کے مزاج پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔ رضاکاروں کے ایک گروپ کو معمول کے مطابق سونے کی اجازت تھی جبکہ دیگر کے نیند کا دورانیہ دو راتوں کے لیے 2 سے 4 گھنٹے تک کم کردیا گیا۔ تجربے سے پہلے اور بعد میں رضاکاروں سے مختلف آوازوں پر رائے بھی لی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کی نیند کا دورانیہ کم کیا گیا، ان میں غصہ زیادہ بڑھ گیا، اور وہ مختلف آوازوں میں زیادہ گرمی دکھانے لگے۔ محققین کے مطابق نیند کی کمی سے طاری ہونے والی تھکاوٹ غصے کے اظہار پر اثرانداز ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیند کی کمی وقت کے ساتھ ہر چیز میں ایسے لوگوں کا غصہ بڑھانے کا باعث بن جاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمنٹل فزیولوجی میں شائع ہوئے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…