سافٹ ڈرنکس پینا چھوڑ دیں ورنہ۔۔۔! ماہرین نے خطرناک راز سے پردہ اٹھا دیا

14  جولائی  2016

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین نے سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور دیگر میٹھے مشروبات کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیچیدہ کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔جرنل آف نیشنل کینسرانسٹی ٹیوٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سوڈا اورسافٹ ڈرنکس سے صفرا کی نالیوں ( بائل ڈکٹ)اور پتے کا کینسر ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے 70 ہزار سے زائد افراد کی مشروبات پینے کی عادت کو مسلسل 13 برس تک نوٹ کیا، اس دوران 150 افراد کو بائل ڈکٹ اور پتے کا کینسرہوگیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ تین سے چار مرتبہ سافٹ ڈرنکس پی یا میٹھے مشروبات ( پھلوں کے رس کوہٹا کر) استعمال کئے ان کی اکثریت کو یہ کینسر ہوا اورعموماًلوگ اس قسم کے سرطان کے شکار نہیں ہوتے۔ماہرین کے مطابق زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے والے افراد میں ایسے کینسر کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے اوردنیا میں یہ اپنی نوعیت کا واحد مطالعہ ہے جس میں سافٹ ڈرنکس سے پتے کے سرطان کا تعلق واضح کیا گیا ہے تاہم بعض ناقدین نے کہا ہے کہ اس میں تمباکو نوشی ، شراب نوشی اور دیگر عوامل کا جائزہ نہیں لیا گیا جو کینسر کی ممکنہ وجہ بھی بن سکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…