حکومت نے ایک ہفتے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو تمام ملیں بند کر دیں گے ،بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

2  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے بڑھتے ٹیرف کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملزمالکان اور وزارت بجلی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپٹماذرائع کےمطابق بجلی کے بلوں میں

اضافی سرچارجزکی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فی صد اضافی بل بھیج دیے گئے ہیں ،اورفی یونٹ قیمت 12 کے بجائے 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپٹما کی  جانب سے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا گیا ہے کہ اگلے ہفتےتک فیصلہ واپس لیا جائے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بل ادا کرنے کی سکت نہیں، 100ملیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں ،اب باقی کو بھی بند کرنے پر مجبور کیاجا رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ کپاس کی پیداوار بھی ریکارڈ کم ہوئی ہے، حکومت لاکھوں افراد کو بے روز گار کرنے سے باز رہے۔اپٹما کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور تمام ملیں بند کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…