روپے کے مقابلے میں ڈالرمزیدسستا،سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی،سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعددنفسیاتی حدیں بحال

24  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33500،33600اور33700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید63ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.74فیصدزائد جبکہ60.62فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹیٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،کیمیکل،فوڈز،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33861پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس322.79پوائنٹس اضافے سے33762.48پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 63ارب45کروڑ11لاکھ63ہزار577روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب61ارب72کروڑ62لاکھ17ہزار395روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر12کروڑ13لاکھ25ہزار410شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت43لاکھ80ہزار780شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت320.00روپے اضافے سے6930.00روپے

اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت31.00روپے اضافے سے651.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.50روپے کمی سے6700.00روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت14.25روپے کمی سے855.00روپے ہوگئی۔جمعرات کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ72لاکھ30ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سے1.02روپے

اوردوست اسٹیل لمیٹڈ کی سرگرمیاں 53لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت47پیسے اضافے سے5.32روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس167.80پوائنٹس اضافے سے15783.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس649.51پوائنٹس اضافے سے54742.34پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس233.71پوائنٹس اضافے سے24537.83پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کی کمی

جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 30پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.95روپے سے گھٹ کر155.91روپے اورقیمت فروخت156.05روپے سے گھٹ کر156.01روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 30پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر155.80روپے اورقیمت فروخت156.00روپے سے بڑھ کر156.10روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 10پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.70روپے سے بڑھ کر172.80روپے اورقیمت فروخت174.70روپے سے بڑھ کر174.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.80روپے سے بڑھ کر200.00روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے بڑھ کر202.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے سے گھٹ کر22.00روپے اور قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1493ڈالرسے گھٹ کر1491ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور10گرام سونے قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74674روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…