آئی ایم ایف کی پاکستان کو بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز

  ہفتہ‬‮ 15 جولائی‬‮ 2017  |  16:52

اسلام آباد(آئی این پی) آئی ایم ایف کی حکومت پاکستان کو بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجوید دیدی ،آئی ایم آیف نے کہا بجلی پر موجودہ سبسڈی بھی ختم پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں پر اضافہ کرنا ہوگا،صوبائی حکومتوں کو بھی ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کوبجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز کی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے محصولات میں اضافہ بھی ناگریز ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی پردی جانیوالی سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔ٹیکسوں میں اضافے

کے بغیر ترقیاتی کام متاثر ہونگے۔آئی ایم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔