لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹ کے اجراء پر پابندی کے باوجود محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے آبائی علاقہ گجرات اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع منڈی بہائوالدین کے لئے مزید 4 ارب 35 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں محکمہ خزانہ پنجاب ان دو اضلاع کے لئے 120 ارب روپے کے فنڈز منظور کر چکا ہے جبکہ محکمہ خزانہ 25 ارب روپے کا بجٹ اب تک ریلیز کر چکا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں منظور کی جانے والی 4 ارب 35 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کو رواں ماہ کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔