اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو وزیراعظم عمران خان نے کیوں اور کس کے کہنے پر ہٹایا؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

1  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹانا اور منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقبل مندوب بناناعمران خان کا احسن فیصلہ ہے۔ سینئر صحافی شاہین صہبائی، اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں  نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا رویہ نہایت غیر مہذبانہ تھا اور وہ اپنے سینئرز اور جونیئرز کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں۔

وہ بہت خود غرض واقع ہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی تک ان کو برداشت کیالیکن پاکستان واپس آتے ہی عمران خان نے وہ فیصلہ کیا جوان کوکرنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ ملیحہ لودھی کے خلاف لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کو شکایات لگائیں جس پر انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات، مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چار سال تک ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے محنت اور لگن سے اقوام متحدہ میں ملک کیلئے خدمات انجام دیں، ان کو کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے۔ خواہش تھی کہ وزیراعظم کے کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم ہو۔ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر وہ شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…