امریکی اتحاد ی افواج نےکس ملک میں36ہزار کلوگرام بم برسادیئے، بڑے پیمانے پر تباہی ، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

11  ستمبر‬‮  2019

صلاح دین( آن لائن ) امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر80 ہزار پاونڈ وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نے عراقی صوبے صلادین میں واقع جزیرے قانوس پر قائم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکی اتحاد کے اس آپریشن میں 80 ہزار پاونڈ ( 36 ہزار کلو) بارود استعمال کیا گیا۔داعش کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے

تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ بظاہر داعش شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پر بڑی تعداد میں سبزہ اور درخت ہونے کی بنا پر جنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔اس موقع پر اسپیشل آپریشنز جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات ملی تھیں جس کے بعد مختلف مقامات پر ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تاہم تصاویر اور ویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس غیرمعمولی بمباری سے جزیرے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…