نئے پاکستان میں 17 وزارتیں غیر منتخب افراد کے پاس،حیرت انگیز انکشافات

3  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت پاکستان پیپلز پارٹی سے بوکھلا گئی ہے مدینے کی ریاست میں تو انصاف کا بول بالا ہوتا ہے مگرموجودہ حکومت کی ریاست میں نا انصافی اور مہنگائی عروج پر ہے،نئے پاکستان میں 17 مرکزی وزارتیں غیر منتخب افرادکے پاس ہیں انہوں نے پاکستان کے تحفظ کا کوئی حلف یا وعدہ نہیں لیا۔

وہ گذشتہ روز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دیئے گے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔افطار ڈنر میں سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی، کوآرڈینیشن سیکریٹری نعمان شیخ، کراچی ڈویڑن کے صدر ایم پی اے سعید غنی، ایم این اے قادر پٹیل، فدا ڈھکن، جاوید نایاب لغاری، ایم پی اے لیاقت آسکانی، اقبال ساند، ظفرصدیقی، خلیل ہوت، جاوید شیخ نے خصوصی شرکت کی جبکہ لالا رحیم، دل محمد، علی احمد، چوھدری اصغر آرائیں، شہزاد مجید، وقاص شوکت، جانی میمن، سردار خان، شاہینہ سعیدہ، آصف خان، ریاض بلوچ، عابد ستی، نجمی عالم، تیمور سیال، فرحان غنی، سمیت دیگر موجود تھے۔   شیری رحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب قومی اسمبلی میں تقریر کرنے لگتے ہیں تو ان کا مائک بند کر دیا جاتا ہے۔ سیاسی انتقامی مقدمے جو بنائے جا رہے ہیں ان کی پیشی پر جب ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیب کے دفتر جا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں روکا جاتا ہے۔ نہتے کارکنوں پر آنسو گیس، واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے چلچلاتی دھوپ اور روزے میں ان پر ایسا تشدد کیا جاتا ہے کہ آمریت کا منظر نظر آتا ہے ہماری دو خواتین ایم این ایز اور مزید 25 کارکنوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ کیا مدینے کی ریاست میں یہ سب ہوتا ہے۔

عوام کو دو وقت کی بھی روٹی نصیب نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر سلیکٹڈ حکومت راج کر رہی ہے آپ کے وی آئی پی پروٹوکول بتاتے ہیں کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف آپ کو روز ڈکٹیشن دے رہا ہے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ غریب عوام آخر کب تک مہنگائی کی چکی میں پستی رہے گی۔ نثار احمد کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیاں ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ سیاسی انتقام پر اتری یہ ناکام حکومت جیالوں کو ڈرا نہیں سکتی۔ سندھ کے جیالوں اور عوام نے بڑے بڑے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور ہم اب اس سلیکٹڈ حکومت کا بھی سامنا کرنے کو تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…