غیر ملکیوں کو پاکستان آمد پر سہولیات کی پیشکش، نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز کا جلدا جراء کیا جائے : کارپٹ ایسوسی ایشن

19  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کارپٹ کی عالمی نمائش کیلئے فنڈز کاجلد اجراء کرے تاکہ غیر ملکی خریداروں کو پاکستان آمد پر سہولیات کی پیشکش

اور بروقت تیاریاں شروع کی جا سکیں ،غیر ملکی خریداروںکی جانب سے امسال بھی بڑے پیمانے پر سودے کئے جانے کا امکان ہے جس سے کارپٹ کی صنعت کو سہارا ملے گا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے نمائش کی تیاریوںکے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اب تک کی پیشرفت اور حکومت سے رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان ، میجر (ر) اختر ، اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں سے ابتدائی طور پر رابطے کئے گئے ہیں اور مثبت رد عمل میں دیکھنے میں آیا ہے ۔انشااللہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال پہلے سے زیادہ تعداد میں غیر ملکی نمائش میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کی سو فیصد کامیابی کیلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ اس سلسلہ میں بھرپور تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے ۔ نمائش کیلئے فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ غیر ملکی خریداروں کو پاکستان آمد پر سہولیات کے حوالے سے باضابطہ پیشکش کی جا سکے ۔انہوں نے سٹال لگانے کے خواہشمندوں پر زور دیا کہ وہ نمائش میں معیاری اورجدید ڈیزائنوں کے حامل کارپٹس ڈسپلے کریں ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ نمائش میںسٹال حاصل کرنے والوں کیلئے معیار مقرر کیا جائے گا اور صرف معیاری اور جدید ڈیزائن کے حامل کارپٹ مصنوعات ڈسپلے کرنے کی اجازت ہو گی ۔اعجاز الرحمان نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے تشکیل دی جانے والی پالیسی میں بیرون ممالک پاکستانی سفارتکاروں کے کردار کا بھی تعین کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…