قطر کو جی سی سی میں واپسی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے : سعودی وزیرخارجہ

10  دسمبر‬‮  2018

الریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر میں ہمارے بھائی یہ بات زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں کہ انھیں خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے فعال رکن کی حیثیت سے واپسی کے لیے کیا کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ الریاض میں جی سی سی کے انتالیسویں سربراہ اجلاس کے بعد کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ جی سی سی کے رکن ممالک اس بات کے خواہاں ہیں کہ قطر کے ساتھ بحران کا

کونسل پر کوئی اثر نہ پڑے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ریاستیں ایک خاندان کی طرح ہیں۔ان کے درمیان کسی بھی اختلاف کو خلیج گھر ہی میں طے کیا جاسکتا ہے۔قطر کے خلاف مؤقف اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ اس کو پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔خلیج تعاون کونسل نے اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک سات نکاتی الریاض اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان دفاع ، معیشت اور تزویراتی شراکت داری کے شعبوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…