پاک آرمی کے سپاہی نے 5000 روپے کی رقم ایک خط کے ساتھ سپریم کورٹ بھجوا دی ، جانتے ہیں یہ رقم کیوں بھیجی گئی اور خط میں کیا لکھا تھا، چیف جسٹس کے حکم پر پھر اس فوجی کو کیا جواب ارسال کیا گیا؟ آپ بھی داد دئیےبغیر نہ رہ سکیں گے

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک پر بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں پر جہاں سبھی تشویش میں مبتلا ہے وہیں پاک فوج کے جوانوں میں بھی اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب پاک فوج کے ایک جوان نے 5ہزار روپے سپریم کورٹ بھجوادئیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک پر بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے جہاں ہر شہری لاکھوں روپے کا مقروض ہو چکا ہے

وہیں ماہرین معاشیات بھی اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔ ملکی معیشت اور اقتصادی صورتحال پر عوام بھی خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ اس صورتحال میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب ملک کے قرضے اتارنے کیلئے پاک فوج کا ایک ریٹائر سپاہی منظر عام پر آیا اور اس نے اپنی استطاعت کے مطابق ملک کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو 5ہزار ر وپے بھجوا دئیے ۔ منڈی بہائو الدین سے تعلق رکھنے والے ریٹائر نائیک محمد اسلم نےر قم کیساتھ بھیجے گئے خط میںتحریر کیا ہے کہ پاکستان کے قرضے بہت بڑھ گئے ہیں۔ اس لیے برائے مہربانی 5 ہزار روپے کی رقم قبول کریں اور یہ رقم حکومت پاکستان کو قرضوں کی واپسی کیلئے دے دی جائے۔نائیک محمد اسلم کے خط کے جواب میں سپریم کورٹ کی جانب سے بھی جوابی خط تحریر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سپاہی نائیک محمد کا یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر کتنا اعتماد کرتے ہیں۔ تاہم کسی قسم کی رقم کی وصولی سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے، اس لیے وہ 5 ہزار روپے کی رقم سپاہی نائیک محمد کو واپس بھجوا رہے ہیں۔ریٹائر نائیک محمد اسلم کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچی ہوئی اور صارفین پاک فوج کے اس سپوت کی جانب سے ملک کو بچانے کیلئے کی جانے والی سعی اور بڑھتے ہوئے ملکی قرضوں کی جانب توجہ مبذول کرانے کو خوب سراہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…