کلبھوشن کی بیوی اور والدہ کو پاکستان لانے والے جہاز کیساتھ کیا ہوا،سب کی نظریں ٹی وی پر جم گئیں ،اگلے45منٹ کے دوران کیاہونیوالا ہے

25  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اوروالدہ کو دئبی سے راولپنڈی لانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی،نجی ٹی وی کے مطابق پرواز نےساڑھے 10  بجے لینڈ ہونا تھا تاہم اب  11 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی ،خصوصی سیکیورٹی میں کلبھوشن کے اہلخانہ کواسلام آبادپہنچایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی والدہ اور بیوی کو گزشتہ روز پاکستان آنے کے لیے فلائٹ کلیئرنس نہیں مل سکیں، جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکی تھیں ۔دریں ا وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پرملکی مفادات اورسیکورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی،بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت بھی نہ دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے،کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو رحم سمجھ کرفیصلہ نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ رحم کی بنیاد پر نہیں ملکی سفارتی مفادات

کو سامنے رکھ کرفیصلہ کر سکتے ہیں ، بھارتی جاسوس کلبھوشن کوبیوی اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پردی،اگربھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔انہوں نے کہا کہعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کا کیس چل رہا ہے ہمیں ملاقات کرانیکا مشورہ بھی دیاگیا،بھارت کو کلبھوشن تک قونصلررسائی بھی دی جائے گی،کلبھوشن کی رحم کی اپیل اپنے مفادات ،سیکیورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…