بنی گالا میں ہنگامہ،شدید ہاتھاپائی،جہانگیرترین اور علیم خان بھی مجبور ہوگئے‎

26  اگست‬‮  2017

‎لاہور( این این آئی)  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی چیئرمین سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر کارکنوں نے شدید دھکم پیل کی جس سے مرکزی رہنما اور خواتین بھی اس کی زد میں آ گئیں،گارڈز نے ایک کارکن کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ،متاثرہ کارکن نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مجھ پر تشدد نا منظور نا منطور کا نعرہ لکھ دیا،

کارکن اجلاسوں کے شرکاء کیلئے رکھی گئی کھانے پینے کی اشیاء پر بھی ٹوٹ پڑے ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اجلاسوں کی صدارت کیلئے چیئرمین سیکرٹریٹ پہنچے تو مختلف یونین کونسلوں سے آنے والے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی وہاں موجود تھی ۔ عمران خان سخت سکیورٹی میں گاڑی سے نیچے اتر ے اور اس دوران کارکنوں نے عمران خان کیساتھ سیلفیاں بنانے اور ان کے ہمراہ اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس سے شدید بد نظمی پیدا ہو گئی ۔اس دوران کئی مرکزی رہنما اور خواتین بھی کارکنوں کی دھکم پیل کی زد میں آگئیں ۔چیئرمین سیکرٹریٹ کے سکیورٹی گارڈز نے ایک کارکن کوبد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ متاثرہ کارکن نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے مجھ پر تشدد نا منطور نا منظور کا نعر ہ بھی لکھ دیا ۔علاوہ ازیں چیئرمین سیکرٹریٹ کے منتظمین کی طرف سے مختلف یونین کونسلوں کے عہدیداروں کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا تاہم وہاں آنے والے کارکن کھانے پینے کی اشیاء پر بھی ٹوٹ پڑے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…