ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پر ہدایتکار رام گوپال ورما خوشی سے نہال

28  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھون بھارت کو بدترین شکست پر جہاں کروڑوں بھارتی دل شکستہ ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس پر بہت خوش ہیں ان میں سے ایک بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار رام گوپال ورما بھی ہیں جنہوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار برملا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اپنے متنازعہ خیالات کی وجہ سے پہچانے جانے والے رام گوپال ورما نے بھارت کی ہار پر سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں بہت خوش ہوں کہ بھارت ہار گیا کیوں کہ مجھے کرکٹ سے نفرت ہے“۔ اپنی نفرت کی وضاحت کرتے ہوئے رام گوپال ورما نے لکھا کہ ”میں اپنے ملک سے محبت کرتا ہوں اور کرکٹ سے نفرت کی وجہ یہ ہے کہ اس نے میرے ملک کی عوام کو ناکارہ بنا دیا ہے میری خدا سے دعا ہے کہ وہ میرے ملک کے عوام کو کرکٹ کی بیماری سے محفوظ رکھے “۔رام گوپال ورما کے ان خیالات پر شکست خوردہ بھارتی عوام رام گوپال ورما پر پھٹ پڑے اورایک بھر پور ردعمل عوام کی جانب سے دیکھنے میں آیا ایک دل جلے بھارتی شہری نے رام گوپال ورما کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ”جتنی نفرت رام گوپال کو کرکٹ سے ہے اس سے کہیں زیادہ نفرت وہ رام گوپال ورما “ سے کرتے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…