اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد حرام میں معذور افراد کی آسانی کے لیے سروس فراہم

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں معذوری سے دوچار زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کی خاطر غیرمعمولی اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معذور افراد کے مسجد حرام میں نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادت کی ادائی کے لیے انہیں خدمت فراہم کی گئی ہے۔سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اورنماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔

معذور افراد کے لیے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے ان جگہوں پر وقفے وقفے سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ معذور نمازیوں کی آسانی کے لیے ان تک مشروبات اور زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔معذوری سے دوچار مرد زائرین کے لیے کنگ فہد ایکسپینشن میں تین ہال مختص ہیں۔ ایک ہال پہلی منزل کے گیٹ 91کے سامنے، فرسٹ فلور کے شبیکہ پل کے سامنے گیٹ 68، گرانڈ فلور گیٹ 68 سے معذور زائرین ان ہالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔اسی طرح معذور خواتین کے لیے 3 ہال مختص ہیں۔

یہ تینوں شاہ فہد توسیعی حصے میں واقع ہیں۔ گیٹ 88 گرانڈ فلور پر اور گیٹ 65 سے پہلی منزل پر اور مصلی میں کنگ فہد توسیع میں گیٹ 15 سے ان ہالوں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔مسجد حرام سے صحن مطاف تک آنے والی دستی گاڑیوں کے لیے بھی اہم راستے مختص کیے گئے ہیں، جن میں پہلا اجیاد پل ہے، جو مغربی صحن میں واقع ہے۔ یہ مطاف کی پہلی منزل کی طرف جاتا ہے۔ور دوسرا راستہ گیٹ 64 کے ساتھ والے شبیکہ پل سے ہوتے ہوئے مشرقی صحنوں سے مروہ کی طرف نکلتا ہے۔یہ دروازے مسجد حرام کے مختلف حصوں میں واقع ہیں جن میں مرکزی دروازے اور اندرونی دروازے ہیں۔ بصارت سے محروم زائرین کو بریل کی مدد سے مسجد حرام میں نقل وحرکت کی راہ نمائی کی جاتی ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…