اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

خانہ جنگی کے شکار یمن میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020

خانہ جنگی کے شکار یمن میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

صنعاء(این این آئی)خانہ جنگی کا شکار یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ پہلا کیس صوبے حضرموت میں رپورٹ ہوا ہے۔کمیٹی کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔