اسلام آباد (این این آئی)دوورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہوگئی ہے ،
کرکٹر رضا اللہ کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں ڈیبیو پر شاندار آل رانڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے۔کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کرکٹرز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہوا تھا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گیارہ پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے۔



















































